بیدر۔ 21؍مارچ (محمدیوسف رحیم بیدری): جمعرات کو گورنمنٹ اُردو سرکاری پرائمری سکول سندول تعلقہ و ضلع بیدر میں بحیثیت کنڑا ٹیچر کے طور پر اپنی خدمات انجام دے رہیں محترمہ توکماں ٹیچر کو ماہ رمضان المبارک کے موقع پر مدرسہ ہذا کے صدر معلم جناب حیدر علی سوداگر جو بیدر KSPSTA کے خازن ،بانی صدر عالمی اُردو ساہتیہ پریشد بیدر،اورسابق صدر یارانِ ادب بیدرہیں ، کے ہاتھوں قرآنِ مجید کا تحفہ بز بان کنڑااور ہندی دیاگیا۔ محترمہ توکماں ٹیچر نے جناب حیدرعلی شاکر سے اظہار تشکر کیا۔ اِس موقع پر مدرسہ ہذا کے اسٹاف میں محسن سر اور محمد سراج مُلّا سر موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے