جلسہ یوم البدر سے مولانا محمد یوسف کنی صاحب کا خطاب

 بسوا کلیان: مولانا محمد یوسف کنی صاحب سیکریٹری حلقہ جماعت اسلامی ہند کرناٹک نے جلسہ یوم البدر, میں خطاب کرتے ہوئے کہا: رمضان المبارک کی اہمیت کو سمجھنا چاہئے مسلمانوں کے کئ گروپ ہیں جو اپنی اپنی فکر , مصروفیات, تجارتی کاموں میں مصروف ہیں اُنکو رمضان المبارک میں اپنی مغفرت اور اصلاح کرلینے کے لیۓ وقت نہیں ہے, مسلمانوں میں کچھ لوگ تو ایسے ہونے چاہیئے کہ قرآن مجید کی دعوت کو دوسروں تک پہنچانے کی کوشش کریں,
قرآن مجید کی مخالفت کرنے والے کرتے رہینگے لیکن ہم سب کو قرآن  کی تلاوت کے ساتھ سمجھ کر پڑھنا ہوگا, غور و فکر کرتے ہوئے, اس پر عمل کرکے بتانا ہوگا اور اِسلام کا نمائندہ بن کر پیش کرنا ہوگا
مولانا نے جلسہ یوم البدر میں اپنی تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ کی موجودگی میں جنگ بدر ہوئی, جس میں 313 مجاہدین, ہے سرو سامان, ہتھیار وغیرہ کُچھ نہیں تھا مگر جنگ کے لئے مضبوط ایمان کے ساتھ اللہ کی نصرت کی اُمید کے ساتھ, 17رمضان میں لڑی گئی, جس کی قیادت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کر رہے تھے اس جنگ میں 14مسلمان شہید ہوئے, اس کے بر عکس کفار کے ساتھ  ایک ہزارکی تعداد اور مُکمل ہتھیار کے ساتھ تھے ابنِ ہشام کی قیادت کر رہا تھا اور اس جنگِ بدر میں 70 قیدیوں کو مسجد نبوی میں رکھا گیاتھا۔
رمضان المبارک میں ہوئی جنگ بدر سے ہم کو نصیحت لینا ہے, کہ ہم میں بھی ایمان کی مضبوطی, قُربانی کا جذبہ ہونا چاہئے,اور  جس سے تقویٰ پیدا ہوتاہے انہوں نے مزید کہا کہ اللہ تعالیٰ اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مُکمل اطاعت کرنا, مسلمان آپس میں مضبوط سیسہ پلائی ہوئی دیوار کے مانند ہونا ہوگا جو اتحاد کے ساتھ رہنا چاہیے اور ہم سب کو ہمیشہ اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہونا چاہئے۔ اس موقع پر محمد یوسف الدین نیلنگے صاحب نے افتتاحی کلمات کرکے جلسہ کی کارروائی چلائی مسجد ابراہیم آٹو نگر بسوا کلیان میں بعد نماز ظہر ملت اسلامیہ کے معزز حضرات شریک تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے