بیدر۔ 30؍جون (محمدیوسف رحیم بیدری): جن کسانوں نے سال 2024-25 میں نارنجہ کوآپریٹو شوگر فیکٹری لمیٹڈ اُما پور فیکٹری کو گنا سپلائی کیا تھا، ان  کے بل 20,98,00,000روپئے کی مکمل ادائیگی کر دی گئی ہے،ڈپٹی کمشنراورڈسٹرکٹ مجسٹریٹ شلپا شرمانے ایک بیان میں کہا۔ضلع مجسٹریٹ بیدر کے حکم کے مطابق، سال 2024-25 میں نارنجہ کوآپریٹو شوگر فیکٹری لمیٹڈ اُماپور فیکٹری کو گنے کی سپلائی کرنے والے کسانوں کے گنے کے واجبات کی عدم ادائیگی کی وجہ سے لینڈ ریونیو ایکٹ کے تحت ریکوری سرٹیفکیٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس کے مطابق، تحصیلداربیدر نے مذکورہ فیکٹری سے 65000 (S.30) کنٹل چینی ضبط کی ہے۔کرناٹک راجیہ رعیت سنگھا اور ہسیرو سینا، بیدر نے فیکٹری کو گنا سپلائی کرنے والے کسانوں کے بلوں کی ادائیگی کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ کمشنر، شوگر کین ڈیولپمنٹ اور شوگر ڈائرکٹر، بنگلور نے مذکورہ شوگر فیکٹری سے ضبط کی گئی 65000 (S.30) کنٹل چینی کو فروخت کرنے کی اجازت حاصل کی ہے اور اسے فروخت کرکے کسانوں کے بقیہ بلوں کی ادائیگی کی جائے ۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے