کوہیر۔ 3 جولائی (مشرقی آواز جدید): کرسپانڈنٹ انڈین اسکول کوہیر محمد منور علی کے صحافتی بیان کے مطابق فی زمانہ تلسمیہ جیسی موذی بیماری میں مبتلاء معصوم بچے اور والدین مصائب سے دوچار ہے، جس کا واحد علاج وقتاً فوقتاً خون کی فراہمی ہے، لیکن والدین کی معاشی مجبوری کے باعث علاج و وقت پر خون کی عدم دستیابی سے معصوم بچوں کی قیمتی جانیں ضائع ہو رہی ہیں۔
انہوں نے کہا کہ اسی کے پیش نظر انسانیت کے تقاضے کو پورا کرنے کی کوشش کے طور پر انڈین اسکول کوہیر کے زیر اہتمام اور سِک سیل سوسائٹی کے زیر نگرانی بھارت فنکشن ہال کوہیر میں بتاریخ 13 جولائی بروز اتوار صبح 10 بجے تا شام 4 بجے تک ,,خون کا عطیہ کیمپ،،  کا انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے، لہذاء انہوں نے بلا لحاظ مذہب و ملت عوام الناس بالخصوص نوجوانوں سے اپیل کی کہ اس خون کا عطیہ کیمپ میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیتے ہوئے، تلسمیہ جیسی بیماری میں مبتلاء معصوم بچوں کی زندگی کو بچانے کی کوشش کرتے ہوئے، انسانیت کو فروغ دیں۔۔۔۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے