بیدر۔ 12؍جولائی (پریس نوٹ): گلبرگہ شریف کے محب اردو، جہدکار اور محکمہ پولیس کے وظیفہ یاب جناب خواجہ فریدالدین انعامدار نے آج ہفتہ کو گلبرگہ شریف سے بیدر تشریف لاکر بیدرکے معروف شاعر، ادیب اور مصنف جناب محمدیوسف رحیم میربیدری کوان کی تین کتابوں کی بنگلور میں بیک وقت رسمِ اجراء کی مسرت میں شالپوشی، گلپوشی اور شیرینی کی تقسیم کے ذریعہ تہنیت پیش کی او راپنی مسرت کااظہار کیا۔
اس موقع پر جناب محمدیوسف رحیم بیدری، خواجہ فریدالدین انعامدار، جناب محمد عمران خان ، جناب محمدایوب علی ماسٹرنیڈس ، مفتی افسرعلی نعیمی ندوی ، جناب سراج الحسن شادماں ، جناب محمد سلطان اور دیگر موجودتھے۔ جناب محمد یوسف رحیم بیدری نے خواجہ فریدالدین انعامدار کی اس مسرت اور اس لگاؤپر اللہ تعالیٰ کاشکریہ اداکیا۔ا ور اہل اردو کویہ پیغام دیاکہ جب تک ایک ضلع والا محب اردو، دوسرے ضلع کے محب اردو کونہ چاہے گا ، اس سے تعلق نہیں جوڑے گاتب تک اردو کی ترقی سست رہے گی۔ تیزرفتار ترقی کے لئے اردووالے ایک دوسرے سے ہاتھ اور کندھے سے کندھا ملاکر چلیں ۔
واضح رہے کہ جناب خواجہ فریدالدین انعامدار علم اور ادب کے میدان کے سوشیل ورکرہیں ۔ انھوں نے گلبرگہ ، یادگیر اور بید رضلع انتظامیہ سے اپنی ادبی وتعلیمی خدمات کے لئے علیحدہ علیھدہ تین ایوارڈ بھی حاصل کئے ہیں۔
