منااکھیلی۔ 2؍ستمبر (قدیرلشکری): موسلا دھار بارشوں کے پیش نظر قانون ساز کونسل کے رکن ڈاکٹر چندر شیکھر پاٹل اور عہدیداروں کی ایک ٹیم نے آج ہمنا آباد تعلقہ کے گڈونتی گاؤں میں بارش کی وجہ سے نقصان ہونے والی فصلوں اور گرجانے والے مکانات کی جانچ کی۔بعدازاں انھوں نے عہدیداروں کو ہدایت دی کہ وہ پورے تعلقہ میں جاکر کسانوں کی اگائی گئی فصلوں کے بارے میں مکمل معلومات حاصل کریں جوفصلیں مسلسل بارش کی وجہ سے تباہ ہوئی ہیں اور بارش کی وجہ سے جو مکانات منہدم ہوئے ہیں ان کے بارے میں رپورٹ پیش کریں۔ جب بھی بارش کا موسم آتا ہے، ہمنا آباد کے صنعتی کارخانوں سے کیمیکل فضلہ کو گڑھوں میں ڈالنے کی وجہ سے ہمنا آباد، گڈونتی، مانک نگر، دھومنسور کے ساتھ ساتھ کارنجہ آبی ذخائر کے دیہاتوں کو بھی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ اس لیے تحصیلدار کو قصورواروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ۔
اس موقع پر تحصیلدار انجم تبسم، تعلقہ پنچایت ای او دیپیکا، بی ای او وینکٹیش گوڈال، محکمہ حیوانات کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر ڈاکٹر گووند، محکمہ زراعت کے اسسٹنٹ ڈائرکٹر شرن کمار، محکمہ باغبانی کی اسسٹنٹ ڈائرکٹر لکشمی پاٹل، پی ڈبلیو ڈی اے ای ای وینکٹ سندھے، پی آر ای اے ای ای پشوپتی، ریونیو انسپکٹر راہل دیو، افسرمیاں، اومکار تمبا سمیت ریونیو ڈپارٹمنٹ ا ور گرام پنچایت کا عملہ گرام پنچایت اراکین اور گاؤں کے لوگ بھی ساتھ دیکھے گئے۔
