عصری تعلیم و دینی تعلیم کے فروغ پر خصوصی توجہ صدر سوسائٹی محمد قیصر غوری کا بیان
ظہیر آباد ۔14/ جنوری (مشرقی آوازجدید): صدر مدرس عوامی ہائی اسکول ظہیرآباد محمد عبدالمجید نے اپنے ایک پریس نوٹ میں کہا کہ اسکول ھذا میں نئے ریسپشن آفس کا افتتاح مسلم ایجوکیشنل اینڈ سوشل سوسائٹی کے صدرمحمد قیصر غوری کے ہاتھوں عوامی اسکول اسلامک سنٹر خان محلہ ظہیرآباد عمل میں آیا۔اسکول کیلنڈر کی بھی رسم اجراء کیاگیا اس موقع پر نائب صدر سوسائٹی سید عبدالروف، سیکریٹری سید اظہرالدین، جوائنٹ سیکریٹری انجنیئر محمد شہبازالدین، ناظم ضلع سنگاریڈی مغرب محمد ناظم الدین غوری معاون ناظم ضلع محمد معین الدین، رکن عاملہ محمد ارشاد کے علاوہ مقامی صدر آئیٹا عمران احمد خان ضلعی سیکریٹری خواجہ نظام الدین ودیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔
حاضرین نے اپنے تاثرات میں بتایا کہ الحمدللہ سال حال دہم جماعت کے معیاری نمبرات کے ساتھ صد فیصد نتائج آئے اس ادارے میں اردو وانگریزی ذریعہ تعلیم ہے ہائی اسکول لطیف روڈ اور اپر پرائمری اسکول شانتی نگر میں عصری تعلیم کے ساتھ ساتھ دینی تعلیم کامیابی سے جاری ہے،اور معیار تعلیم کے فروغ کےلئے تجربہ کار و تربیت یافتہ اساتذہ اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں، جبکہ اولیائے طلبہ سے رابطہ و تعاون کا نظم بھی مؤثر ہے۔ نئے تعلیمی سال میں اولیائے طلبہ سے داخلوں میں عجلت کی خواہش کی گئی ہے۔۔
