میرؔبیدری،بیدر،کرناٹک

(لڑکا ہاسٹل میں پڑھتے ہوئے سوچ رہاہے )

امی بناتی ہوں گی کھانا
یاد مجھے کرکے روزانہ

ابا کھیت کو جاتے ہوں گے
کھیت سے گنا لاتے ہوں گے

آپا کالج جاتی ہوں گی
اچھی طرح سے ہوں گی پڑھتی

ہاتھ تو جل گیا ہے منی کا
کام غلط ہی ہے جلدی کا

نوکری بھیا بڑے جاتے ہیں
مجھ سے ملنے کل آتے ہیں

یاد آتے ہیں دونوں بھائی
کیا دِن تھے ہوتی تھی لڑائی

خالہ کا فون آیا ہوگا
میرے بارے میں پوچھا ہوگا

پوچھی ہوں، کیوں بھیجے پڑھنے
بھائیوں میں رہتا اچھے سے

امی بولی ہوں گی ، خدیجہ
اس کو بننا ہوگا بڑا سا

سنتا ہوں ، امی آئیں گی
میرے لئے چِکّی لائیں گی

ابا پیسے بھیجیں گے خوب
سارے پیسے خرچیں گے خوب

کچھ دِن میں اچھا ہواہے دل
میرا پڑھنے میں لگا ہے دِل

میرے واسطے میرؔ دعا ہو
پڑھتے رہنے میں دل لگتاہو

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے