(راجیوتسوا یوارڈ یافتہ محسنِ اردو جناب رفیع بھنڈاری بیجاپور کی خدمات کے پیش نظر )

میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

ہم سے اچھے رفیع بھنڈاری
کام کرکے رفیع بھنڈاری

ہم تو سوئے رہے قیامت تک
جاگے ہوں گے رفیع بھنڈاری

ان کی نظریں نصاب پر ہوں گی
ہم لکھیں گے رفیع بھنڈاری

کام اُردو کا کرتے رہتے ہیں
چلتے چلتے رفیع بھنڈاری

جوبھی دشمن ہے اس کو رہتے ہیں
رام کرکے رفیع بھنڈاری

حق میں اردو کے وہ لگاتے ہیں
چھکے چوکے رفیع بھنڈاری

مدتوں بعد ان سے ملنا ہوا
اپنے لاگے رفیع بھنڈاری

اردو ، اردو سبھی سے کہتے ہیں
عام کرکے رفیع بھنڈاری

خدمتیں آپ کی سرآنکھوں پر
ہوں گے جلسے رفیع بھنڈاری

جلسہ ء اعتراف ِ خدمت میں
ہم بھی چلتے رفیع بھنڈاری

کاش اُردو کو میر ؔمل جائیں
ان کے جیسے رفیع بھنڈاری

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

رفیع بھنڈاری : اُردو کے آدمی
(تین قطعات جناب رفیع بھنڈاری صاحب کی نذر )
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

پہلا قطعہ

ملوگے تو مان لوگے کب کے
رفیع بھنڈاری دوست سب کے
انھیں تو اُردو سے عشق ہے میرؔ
یہ بات کہہ دیں گے آگے رب کے

 

دوسر اقطعہ

سنو ہیں، مومنِ اُردو رفیع بھنڈاری
یہی ہیں، محسنِ اُردو رفیع بھنڈاری
جدید ان کو سمجھنے کی بھول مت کرنا
ہیں میرؔ مزمنِ اُردو رفیع بھنڈاری

 

تیسر اقطعہ

رفیع بھنڈاری عشقِ تابندگی رہے گا
رفیع بھنڈاری بن کے اک روشنی رہے گا
رفیع بھنڈاری سے دوستی اُردو کے لئے ہو
رفیع بھنڈاری اُردو کاآدمی رہے گا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے