بیدر۔ 18؍فروری (محمدیوسف رحیم بیدری): مراٹھا کرانتی موک مورچہ کے ضلع کوآرڈی نیٹر وینکٹیش راؤ مائندے نے تمام برادریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ 19؍ فروری کو شہر میں منعقد ہونے والے چھترپتی شیواجی مہاراج جینتی تقریب میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔اس دن ضلع انتظامیہ نے بتایا کہ صبح 9.30 بجے ڈپٹی کمشنر آفس میں شیواجی مہاراج کی تصویر پر پوجا کی جائے گی۔ صبح 10.30 بجے شیواجی سرکل میں شیواجی مہاراج کی تصویر کی پوجا اور ان کے مجسمہ پر مالا چڑھائی جائے گی۔ اس کے بعد ایک عظیم الشان جلوس کا انعقاد کیا جائے گا جس کے بعد رنگ مندر بیدر میں ایک عوامی تقریب کا انعقاد کیا جائے گا۔ دوپہر 1 بجے، اور 4 بجے مختلف اسکولوں اور کالجوں کے طلباء کی جانب سے ثقافتی پروگرام منعقد کیا جائے گا۔بامعنی جینتی منانے کے لیے وسیع پیمانے پر تیاریاں کی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جینتی کو کامیاب بنانے کے لیے سب مل جل کرآگے آنا چاہیے۔
