میرؔبیدری
ملی ہے جنم سے حکومت شعاری
کریں گے ہمیں ہم قیادت شعاری
چناؤ کوجیتیں، حکومت شعاری
خریدیں نہ سونا کفایت شعاری
اسی پر یہاں لوگ مرمر گئے ہیں
ہے تقریر جس کی عبادت شعاری
وہ ایڑا نہیں ہے، مگر ہے وہ ایڑا
یہ اس کی رہی ہے سیاست شعاری
پسندیدہ اس کاکوئی ہے نہیں دوست
مگر کرتاہے سب کی مدحت شعاری
یہاں راستہ دوجے کو کیا بتائیں
ہے خود کو اُٹھانا ہی دولت شعاری
سوا اپنے پیش نظر ہو جہاں یہ
یہی تو ہے یارو نصیحت شعاری
نہیںاہل جو میر ؔدو اُس کو عہدہ
اسے کہتے ہیں سب نفاقت شعاری
