عبدالغفاردانش
نورپور،بجنور،یوپی

ہے استاذ کا بچو اونچا مقام
جہاں بھی ملیں ان کو کرنا سلام

وہ ہم کو سکھاتے ہیں علم و ہنر
اگر وہ نہ ہوتے تو ہم ہوتے خر

جہاں میں نہیں ان کی کوئی نظیر
بناتے ہیں ذروں کو ماہ منیر

سمجھتے ہیں اپنا ہمیں وہ عزیز
سکھاتے ہیں ہر دم ادب اور تمیز

کریں سختیاں گر نہ مانو برا
بھلا چاہتے ہیں ہمارا سدا

وہ ہیں رہنمائوں کے بھی ر ہنما
بڑا مرتبہ ہے یہ استاذ کا

کرو ان کے حق میں ہمیشہ دعا
سلامت رکھے ان کو ہر دم خدا

جہاں بھی وہ جائیں کریں روشنی
ڈرے ان سے دانش سدا تیرگی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے