یومِ اساتذہ کے موقع پر
صفی الرحمن صفی
کفر و ظلمت سے بچاتے ہیں ہمیں اُستاد جی
راستے حق کے دکھاتے ہیں ہمیں استاد جی
یہ ادب ہم کو سکھاتے ہیں بڑے ہی پیار سے
نیک دل انساں بناتے ہیں ہمیں اُستاد جی
الفتوں کا ہے سمندر مدرسے کی صحن میں
گیت چاہت کے سناتے ہیں ہمیں استاد جی
رحمتوں کا سر پہ سایہ شفقتوں کی چھاوں میں
مسئلہ دیں کابتاتے ہیں ہمیں استاد جی
گمرہی سے دور کرتے ہیں جلا کر شمع دیں
جام الفت کا پلاتے ہیں ہمیں استاد جی
عظمتیں استاد کی کیسے بیاں ہوں شعر میں
انبیاء کی رہ دکھاتے ہیں ہمیں استاد جی
رحمتیں نازل صفی ہوں بےبہا استاد پر
رب کی رحمت سے ملاتے ہیں ہمیں استاد جی ،
