عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی

 

رحمتوں کا سلسلہ کربل میں ھے

برکتوں کی منتہی کربل میں ھے

سرکٹا کر دین کو ژندہ کیا

دین حق کا مقتدا کربل میں ھے

ھے بہتر پھول کی خوشبو جہاں

مشک بھی جاں سے فدا کربل میں ھے

امت خیرالبشر کے واسطے

ابن حیدر کی دعا کربل میں ھے

دیکھ کر اکبر کے پیشانی کا نور

حور جنت بھی فدا کربل میں ھے

ناطق بیمار کربل پر نثار

نور و نکہت کی فضا کربل میں ھے

 

طالب دعا

عبد الحکیم نوری ناطق مصباحی علامہ فضل حق اکیڈمی یس نگر یوپی انڈیا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے