اسماعیل قمر بستوی

آپ کی شان ہے کیا شان رسولِ عربی

عرش والا کا ہو مہمان رسولِ عربی

وجہِ تخلیق جہاں آپ حبیبِ یزداں

آپ دنیا کے ہو سلطان رسولِ عربی

تخت وتاج مبارک ہوں کسی کو آقا

قیصری آپ پہ قربان رسولِ عربی

آپ جیسی نہیں توصیف کسی انساں کی

آپ پہ اترا ہے قرآن رسولِ عربی

خیر امت کے میں احوال سناؤں کیسے

ہوں سفر کےلئے سامان رسولِ عربی

کفر کی اس پہ ہے یلغار ہراک جانب سے

ہے جہاں میں یہ پریشان رسولِ عربی

کیا بیاں آپ کی توصیف قمرسے ہوگی

جب ہے خود مدح گو رحمان رسولِ عربی

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے