اسماعیل قمر بستوی

بزم میں کیجیے تذکرہ آپ کا

بعد یزداں کے ہے مرتبہ آپ کا

حسنِ یوسفؑ پہ نازاں زلیخا رہی

حسن ہر ایک سے ہے سوا آپ کا

ایک سورت نہیں ایک آیت نہیں

سارا قرآن ہے معجزہ آپ کا

خلد کی راہ آسان اس کی ہوئی

جس نے اپنا لیا راستہ آپ کا

صرف انسان وجنات کی بات کیا

کنکروں نے بھی کلمہ پڑھا آپ کا

موت آئے تو دل کی ہے یہ آرزو

لب پہ ہو کلمۂ طیبہ آپ کا

دیکھ کرمصطفےٰ مسکرادیں قمر

حوضِ کوثر پہ ہو سامنا آپ کا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے