عبداللہ فیصل، ممبئی 

مولانا سالک بستوی کا سانحہء ارتحال آج ۳ فروری ۲۰۲۴ کو افسوسناک و المناک واقعہ پیش آیا کہ وہ آج اپنے بیٹے کی رہائی کے لے تولہوا جارہے تھے ـ ان کے گاؤں سے دوکلو میٹر کے فاصلے پر ششہنیاں میں ایک بائک والے نے ٹکر مار دی اور وہ بے ہوش ہوکر گر پڑے پھر اٹھ نہ سکے، روح قفص عنصری سے پرواز کر گئی، انا للہ وانا الیہ راجعون ـ

اللہ موصوف کو جنت الفردوس عطا کرے۔

مولانا ممتاز عالم دین اور ممتاز شاعر تھے ـ کئی کتابوں کے مصنف و مولف تفے، ایک اچھے خطیب و ادیب تھے، آپ کے کئی شعری مجمعوعے شائع ہوکر قارئین سے داد و تحسین حاصل کر چکے ہیں ـ سالک صاحب نظم میں، نثر میں یکساں قدرت رکھتے تھے ـ وہ برجستہ اشعار کہتے تھے ـ

موصوف انہتائی خلیق وملنسار تھے ـ آپ کی صلاحیت و لیاقت کے بارے میں کئی ممتاز اہل علم باوقار علمی شخصیات معترف تھے ـ ان کی نظر میں محبوب تھے ـ ہر دلعزیز ی کا عالم یہ تھا کی ان سے مختصر سی ملاقات میں گرویدہ ہو جاتے ـ ان کی علمی ادبی و شعری سرگرمیاں تاحیات جاری رہیں ـ

علیگڈھوا یونیورسٹی کے ادبی پروگرام میں آپ نے جو مقالہ پیش کیا تھا وہ کافی معیاری و معلوماتی تھا . عنوان تھا "یونیورسٹی میں اردو کی آمد”۔

بہت معلوماتی مقالہ لکھا تھا اور پڑھا تھا ـ سامعین محظوظ ہوئے تھے ـ سالک صاحب نے اپنا کلام بھی پیش کیا تھا ـ

کچھ سال پہلے ممبئی تشرہف لائے تھے تو ان کے اعزاز میں ایک شعری نششت رکھی گئ تھی ـ (اتر بھارتیہ مہاسنگھ کے صدر عبدالکریم خان صاحب کے فارم ہاؤس پر رکھا گیا تھا) اس ممبئی شہر کی علمی، سیاسی، ادبی و سماجی شخصیات شریک ہوئی تھیں ـ

سالک صاحب جب ممبئی آتے تو ضرور غریب خانے پر تشریف لاتے تھےـ عید کے موقع پر ضرور آتے، نماز عید کے بعد کھا پی کر آرام کرتے تھے، وہ کہتے آپ کے گھر پر سکون و اطمینان لگتا ہے ـ اپنے گھر جیسا ماحو ل ہے ـ کوئی تکلف نہیں ـ

تین ماہ قبل میری طبیعت ناساز ہوئی تو مولانا سالک صاحب نے تسلی و تشفی دی تھی ـ اسی وقت آبائی وطن جانا ہوا تو سالک صاحب نے کہا، کبوتر آپ کے لئے مفید ہے، بالاخر مڑیلا سے کبوتر منگوائے ـ مہمان نوازی بھی خوب کرتے تھے ـ

کیا پتہ آخری ملاقات ہے ـ

افسوس کہ اب سالک صاحب ہمارے درمیان نہیں رہے ـ اللہ ان کی لغزشوں و غلطیوں کو درگزر فر مائے اور جنت الفردوس میں جگہ دے آمین ـ

افسوس آہ سالک صاحب! !!!

مدتوں رویا کریں گے جام و پیمانہ تجھے ـ

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے