بیدر۔ 16؍اپریل (محمدفراست عمران خان): علاقہ کلیان کرناٹک کے معروف ایڈوکیٹ جناب جے راج بکاجوگلبرگہ ہائی کورٹ میں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں ، نے آج 16؍اپریل کو آزاد امیدوار کی حیثیت سے بیدر پارلیمانی حلقہ سے اپناپرچہ ٔ نامزدگی داخل کیاہے۔ان کاپرچہ ڈپٹی کمشنر بیدراور ریٹرننگ افسر جناب گووندریڈی نے ان سے وصول کیا۔
تفصیلات کے بموجب وہ اپنے دیگر ساتھیوں سریش پاٹل ایڈوکیٹ ، محمد وقارالدین ایڈوکیٹ عرف سمیر ، جناب محمد شکیب احمد اور جناب عبدالرشید کے ساتھ ریٹرننگ آفیسر کے دفتر موقوعہ ڈپٹی کمشنر دفتر بیدر پہنچے اور پرچہ ء نامزدگی داخل کیا۔ واضح رہے کہ جے راج بکا ایڈوکیٹ کا تعلق بھالکی سے ہے۔وہ ایک ممتاز قانون دان ہیں۔ سابق اسسٹنٹ سالیسٹر جنرل رہ چکے ہیں۔ آج بھی مقدمات جیتنے میں ماہر ہیں۔ وہ شروع ہی سے بی جے پی کے کاریہ کرتہ رہے ہیں۔ اس دفعہ انھوں نے بی جے پی سے اپنے لئے ٹکٹ طلب کیاتھا۔ بی جے پی اعلیٰ کمان نے انہیں ٹکٹ نہیں دیااور دودفعہ سے لگاتارکامیابی حاصل کرنے والے جناب بھگونت کھوبا ایم پی اورمرکزی وزیر کوبیدر پارلیمانی نشست سے ہی تیسری دفعہ ٹکٹ دے دیاگیا۔ جس پر جے راج بکا ایدوکیٹ ہائی کورٹ کلبرگی بنچ نے آزادامیدوار کی حیثیت سے انتخاب لڑنے کافیصلہ کیااور آج پرچہ ء نامزدگی داخل بھی کردیاہے۔

ویسے 22؍تاریخ کو پرچہ واپس لینے کی آخری تاریخ ہے ۔ 22؍اپریل کے بعد ہی سمجھ میں آسکتاہے کہ کون میدان میں ہے اور کون میدان سے ہٹ چکاہے ؟

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے