بیسک محکمہ کے اسکولوں کے ساتھ مدارس و مکاتب میں شجر کاری پروگرام
سمریاواں، سنت کبیر نگر (ظفیر علی کرخی /محمد رضوان ندوی):
ضلع بیسک ایجوکیشن آفیسر امیت کمار سنگھ کی ہدایت پر ضلع کے تمام بیسک اسکولوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری پروگرام کے تحت ماں ،بیٹے اور بیٹی کے نام پر ایک ایک درخت لگایا گیا۔
بلاک ایجوکیشن آفیسر، سمر یا واں آشیش کمار سنگھ نے بتایا کہ بلاک میں واقع سبھی پرائمری، جونیئر اور کمپوزٹ اسکولوں کے اساتذہ نے طلباء کی مدد سے ہفتہ کو اسکول کے احاطے میں بڑی تعداد میں درخت لگائے۔
بیسک اسکولوں کے ساتھ مدارس و مکاتب میں بھی شجر کاری کا خصوصی اہتمام کیا گیا ، اچھے ماحول اور خوش گوار فضا کا ذہن و دماغ اور طبیعتوں پر اچھا اور گہرا اثر پڑتا ہے، اسی لئے ہر مذہب نے پیڑ پودوں کو انسانی زندگی میں خاصی اہمیت دی ہے.
اس موقع پر جونیئر ہائی اسکول سمریاواں کے سینیئر ٹیچر ظفیر علی کرخی نے سبھی طلبہ اور طالبات کو ہر گھر میں درخت لگانے کی ترغیب دی۔اسکول کے میدان میں طلبہ کے ساتھ شجر کاری بھی کی گئی۔ اسکول میں لگائے گئے پودے کی حفاظت کی ذمہ داری اسکول کے مینا منچ کے اراکین اور عہدیداروں کو سونپی گئی۔ سکول میں شجر کاری کے پروگرام میں جوش و خروش کے ساتھ طلباء نے حصہ لیا۔ انہیں اپنے والد اور اپنی والدہ کے نام پر ایک درخت لگانے کی ترغیب بھی دی گئی۔
اس موقع پر شمع عزیز خان، نزہت بتول، کرن چودھری، کمو بیگم، سروری خاتون، طیبہ خاتون، خورشید جہاں، مبارک حسین وغیرہ نے اسکول کے طلباء کے ہمراہ اسکول کے احاطے میں پودے لگائے۔
