اجود قاسمی

جونپور: 78ویں یوم آزادی کے موقع پر پورا ہندوستان آزادی کے جشن میں مست و مگن ہے تمام سیاسی و سماجی دفاتر و مدرسوں و کالجوں میں جشن آزادی بڑے ہی جوش وخروش کے ساتھ منائی گئی اسی ضمن میں شیراز ہند جونپور کا تاریخی و قدیمی علمی ادارہ جامعہ حسینیہ لال دروازہ میں بھی یوم آزادی کے مناسبت سے ایک پروگرام کا انعقاد مدرسہ ہذا کے ناظم اعلیٰ مولانا توفیق احمد قاسمی کی صدارت میں منعقد ہوا اور مہمان خصوصی کے طور پر سوامی مراری داس جی پربھاری سنیوجک مسلم راشٹریہ منچ اترپردیش لکھنؤ موجود رہے، سب سے پہلے مولانا توفیق احمد قاسمی کے ہاتھوں پرچم کشائی کی گئی اور حب الوطنی سے سرشار ترانہ سارے جہاں سے اچھا تمام اساتذہ و طلباء نے پیش کیا۔

پرچم کشائی کے بعد تلاوت کلام پاک سے جلسے کے باضابطہ آغاز کیا گیا اس کے بعد مدرسوں کے طلباء نے جنگ آزادی میں ہماری قربانیاں کے عنوان سے ہندی و اردو زبان میں تقریریں پیش کیں اس کے بعد بنارس سے تشریف لائے ھوئے مہمان خصوصی سوامی مراری داس جی پربھاری سنیوجک مسلم راشٹریہ منچ اترپردیش لکھنؤ نے بیان دیا جس میں انھوں نے مذھب سے اوپر اٹھ کر انسانیت اور بھائی چارہ پر پرزور تقریر کی اور روحانی اسلام کی بات کہی وھیں سرزمین لکھنؤ سے تشریف لائے ھوئے مولانا عبدالعلی فاروقی کا پرمعز بیان ھوا جنہوں نے علماء کرام کی قربانیوں کو شمار کرایا اور ھم مسلمانوں کو اپنی تاریخ یاد کرنے کی طرف توجہ دلائی اس کے علاوہ مولانا اسعد الحسینی نے جنگ آزادی پر علماء کرام کی قربانیوں کو اجاگر کیا تو وہیں قاری محمود عالم بلیاوی نے آزادی پر مبنی اپنی نظم کو پیش کیا آخر میں ناظم صاحب کی دعا پر جلسہ کا اختتام ھوا نظامت کے فرائض مولانا آصف اعظمی نے پیش کیا۔

اس موقع پر ڈاکٹر سرفراز خان نمائندہ چیئرمین ظفرآباد، فیروز احمد خان چیئرمین نگر پنچایت کجگاؤں، حکیم رئیس عالم تکیہ، محمد سلیم ریڈیمیڈ، مصباح الدین، وسیم احمد لکھنؤ جامعہ کے جملہ اساتذہ و طلباء موجود رھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے