انوار الحق قاسمی
(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال)
مذہب اسلام کے عظیم الشان ارکان میں سے ایک اہم رکن بیت اللہ شریف کی زیارت اور فریضہ حج کی ادائیگی ہے۔یہ واحد عبادت ہے جو بدنی اور مالی دونوں کا مرقع ہے۔مگرواضح رہے کہ یہ دیگر ارکان (نماز ،روزہ )کی طرح ہرایک پر فرض نہیں ہے ،بل کہ یہ صرف صاحب ثروت اور مستطیع پر فرض ہے اور وہ بھی زندگی میں ایک دفع اور اگر کسی خوش نصیب کو بار بار اس کا موقع مل جائے ، تو یہ نور علی نور ہے۔
یقینا انتہائی خوش نصیب اور بامراد ہیں وہ تمام حضرات، جنہیں حج جیسی عبادت کی ادائیگی کا موقع ملا ہے۔
چوں کہ فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے بیت اللہ شریف جانے والے لوگوں میں ایک بڑا طبقہ ناخواندہ کا ہوتا ہے، جنہیں شریعت اسلامیہ کا کچھ علم تک نہیں ہوتا ہے، جس کی بناء کماحقہ وہ ارکان حج ادا نہیں کر پاتے ہیں،جس کا افسوس ناخواندہ حاجیوں کو پوری زندگی ہوتا ہے۔
اسی افسوس کے ازالے کے لیے جمعیت علماء ضلع روتہٹ نیپال کے ذمہ داران گزشتہ کئی سالوں سے مسلسل عازمین حج کے لیے تربیتی پروگرام منعقد کرتے آرہے ہیں ، جن کے نتائج بہت ہی اچھے مرتب ہوئےہیں۔
اس لیے ہرسال کی طرح امسال بھی جمعیت علماء روتہٹ نیپال کے ارباب انتظام نے ‘معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتھٹ نیپال’ میں حجاج کی تربیت و ٹریننگ کے لیے آج بروز سنیچر یک روزہ ایک انتہائی اہم پروگرام منعقد کیا۔جس کی صدارت حضرت محمد شوکت علی صاحب قاسمی مدنی (صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال)نے فرمائی اور ٹرینر حضرات میں ایک نام حضرت ہی کاہے،دوسرا نام : مولانا قاری محمد ساجد حسین مظاہری (سرپرست جمعیت علماء روتہٹ نیپال)کا، تیسرا نام: مولانا محمد شفیق الرحمن قاسمی(نائب صدر جمعیت علماء نیپال) اور چوتھا نام: مولانا محمد عزرائیل مظاہری(مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال)کا ہے۔ بحمدہ تعالیٰ راقم: انوار الحق قاسمی(ترجمان جمعیت علماء روتہٹ نیپال) کو بھی عازمین حج کے روبرو چند منٹ خطاب کا موقع ملا۔
الحمد للّٰہ یہ پروگرام انتہائی خوش اسلوبی کے ساتھ پایہ تکمیل تک پہنچا۔
اس پروگرام میں عازمین حج کے علاوہ ملک نیپال کی عظیم علمی شخصیات نے بھی شرکت کی،جن کے اسماء گرامی درج ذیل ہیں: مولانا قاری محمد حنیف عالم صاحب قاسمی مدنی (جنرل سکریٹری جمعیت علماء نیپال) انجینئر عبدالجبار صاحب (خازن جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد خیرالدین صاحب مظاہری (جنرل سکریٹری جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد اسعد اللہ صاحب مظاہری (مرکزی رکن جمعیت علماء نیپال) مولانا محمد جواد عالم صاحب مظاہری (نائب صدر جمعیت علماء روتہٹ نیپال)قاری محمد شہاب الدین صاحب عرفانی مرکزی ممبر جمعیت علماء نیپال) قاری محمد درخشید عالم عرفانی(مرکزی ممبر جمعیت علماء نیپال) مولانا قاری اسرار الحق قاسمی (رکن جمعیت علماء روتہٹ نیپال) مولانا محمد ثناء اللہ صاحب (امام و خطیب ڈلو مصلی کاٹھمانڈو) قاضی محمد ذکاء اللہ صاحب مظاہری (استاذ حدیث جامعہ خدیجة الکبری راجپور فرہدوا ) مولانا محمد مظہر الحق قاسمی (نگراں معھد ام حبیبہ للبنات جینگڑیا روتھٹ نیپال )مفتی محمد عارف صاحب قاسمی (سابق امام مسجد کاٹھمانڈو) وغیرہم۔

