دعوت فکروعمل: انصر نیپالی

 

جی20 اجلاس میں شرکت کے لیے تشریف لائے مملکت توحید کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان حفظہ اللہ کے لے منظوم گلہائے عقیدت جنہوں نے گاندھی کی سمادھی پر سدھانچلی نہ پیش کر کے یہ ثابت کردیا کہ عقیدۂ توحید ہی کامیابی کی بنیاد ہے ،،،،

 

بتوں کی دہائی سے منہ موڑ ڈالا

کیا تو نے توحید کا بول بالا

کسی کی سمادھی پہ ہرگز نہ جاؤں

وہی میرا رب ہے جو ہے عرش والا

یہ ہی دین فطرت یہ ہی دین احمد

عقیدے کی وحدت کو بڑھ کے سنبھالا

مٹا کر جہالت کی ہر تیرگی کو

کیا نور توحید سے پھر اجالا

ملی تجھ کو توحید سے زندہ قوت

ترا کام طرزِ سلف سے نرالا

جو فاسد عقیدوں کی ترویج کرتے

بلاد حرم سے انھیں بھی نکالا

ملے تجھکو دارین کی سرفرازی

بھری زندگی امتحانوں میں ڈالا

الہی! تو انصر کو شان خودی دے

کبھی اس نے حرص و ہوس بھی نہ پالا

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے