سمریاواں، سنت کبیر نگر (رفیع نعمانی):
ملک کے مشہور شاعر جناب منور رانا مرحوم کی یاد میں انجمن افکار ادب سمریاواں بازار سنت کبیر نگر میں ایک دعائیہ مجلس ہوئی جس میں عاکف مجیب نے قرآن مجید کی تلاوت فرمائی۔
مجیب بستوی نے مرحوم کی ادبی خدمات کو سراہتے ہوئے فرمایا کہ ایسے شاعر کم ہی ملیں گے جن کا اخلاق و کردار قابل تقلید ہو اللہ تعالی نے مرحوم کو بڑی خوبیاں عطا کی تھیں ان کی موجودگی مشاعرے کی کامیابی کی ضامن ہوتی تھی مرحوم بلند اخلاق و کردار کے حامل تھے ان کا تعلق مفکر اسلام مولانا سید ابو الحسن علی میاں ندوی رحمتہ اللہ علیہ کے خاندان سے گہرا تھا مجلس میں ہزاروں مشاعروں میں اپنے ترنم اور کلام سے مشہور ہونے والی شخصیت محترم رشید موہانی چشتی صاحب کانپوری کو بھی یاد کیا گیا کہ اللہ تعالی ان دونوں مرحوم شعرا کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عنایت فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
اس موقع پر مجلس میں حافظ عارف مجیب حافظ آصف مجیب عبداللہ مجیب کے علاوہ انجمن افکار ادب کے دیگر اراکین شریک تھے۔
