سمریاواں بازار (رفیع نعمانی):
پوروانچل کے مشہور عالم دین شاعر اسلام کئی کتابوں کے مصنف سالک بستوی ایم اے کی اچانک داغ مفارقت پر انجمن افکار ادب سمریاواں بازار سنت کبیر نگر میں ایک تعزیتی مجلس ہوئی حافظ عبداللہ مجیب نے تلاوت کلام پاک سے مجلس کا آغاز کیا اور مولانا مجیب بستوی نے سالک بستوی مرحوم کو ایصال ثواب کے بعد ان کے تعارف میں فرمایا کہ مولانا سالک بستوی ایک بہترین عالم دین ہونے کے ساتھ ساتھ بہترین مقرر و ادیب تھے۔بہترین دینی و اصلاحی شاعر تھے بہت ہی ملنسار مرنجا مرنج طبیعت کے مالک تھے مولانا کےاس دنیا سے رخصت ہو جانے سے علاقے کے سنجیدہ اہل حدیث علماء میں ایک خلا پیدا ہو گیا ہے ۔جس کا پر ہونا بہت مشکل ہے۔ اللہ تعالی نے مرحوم کو بہت ساری خوبیوں سے نوازا تھا۔
اللہ تعالی مرحوم کو جنت الفردوس میں جگہ نصیب فرمائے اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ اس تعزیتی مجلس میں حافظ عارف مجیب حافظ آصف مجیب مولانا وقار اثری حاجی عبدالباری اور انجمن کے دیگر اراکین بھی موجود تھے۔
