حضرت مولانا عبید الرحمان اطہر صاحب قاسمی و ندوی کی آمد
ظہیرآباد 3/جنوری (مشرقی آواز جدید): مولانا محمد قاسم اطہر قاسمی استاذ مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجھول کی اطلاع کے بموجب مدرسہ اسلامیہ خیر العلوم رنجھول کی انجمن اصلاح البیان اپنا سالانہ چہار روزہ مسابقۂ تقاریر و نعت تقریری و نعت کا انعقاد کر رہی ہے جو بتا ریخ 3 تا 6 جنوری 2025 بروز جمعہ بعد نماز مغرب تا بروز پیر نماز ظہر آٹھ نشستوں پر مشتمل ہوگا ان شاءاللہ
تقریباً چار دہائیوں پر مشتمل مدرسۂ ہذا کی یہ انجمن مختلف شعبہ جات میں ہر جمعرات کو مختلف عناوین (عقائد ، سیرت ، عبادات ، اخلاقیات ، رد غیر مقلدیت و مودودیت و جماعت المسلمین و رضاخانیت اور رد قادیانیت و شکیلیت و مہدویت ) و دیگر سلگتے اہم موضوعات پر عربی اردو انگریزی زبانوں میں تقریری نشستوں کا انعقاد کرتی ہے ، اس انجمن کی اک خاص بات یہ ہے کہ جہاں اس میں اونچے درجات کے طلبہ حصہ لیتے ہیں وہیں نورانی قاعدہ اور ناظرہ کے طلبہ بھی پیچھے نہیں رہتے
اس مسابقتی اجلاس میں بہ طور حکم مفتی الطاف اشاعتی حیدرآباد مفتی لئیق قاسمی بیدر مولانا ہدایت قاسمی دگوال مفتی عمر فاروق قاسمی مولانا سراج قاسمی مولانا عبید الرحمان قاسمی مولانا عتیق الرحمان قاسمی گنیارپلی مولانا طہ قاسمی مولانا ضمیر رحمانی حدنور حافظ سجاد خیری حافظ جنید خیری مدعو ہیں
مہمان خصوصی کے طورِ پر حضرت مولانا عبید الرحمان اطہر صاحب قاسمی و ندوی دامت برکاتہم ناظم ادارہ امداد العلوم ٹرسٹ ٹین پوش لال ٹیکری حیدرآباد بروز پیر آخری نشست میں شرکت فرمائیں گے۔
حضرت مولانا محمد فاروق صاحب قاسمی مہتمم مدرسہ ہذا ، جناب محمد علی صاحب صدر خیر الامم ٹرسٹ ، جناب حافظ سی حبیب الدین صاحب نگران تعلیم مدرسۂ ہذا ، جناب حافظ مختار صاحب خیری منتظم مدرسہ ہذا و جمیع اراکین ٹرسٹ و اساتذۂ مدرسہ نے سبھی خیرخواہان مدرسہ ہذا سے اس اجلاس میں شرکت کی گذارش کی ہے۔۔۔
