ہمنا آباد 11 اگسٹ (محمد جاویداحمد): بروز ہفتہ 9 اگسٹ کو ہمنا آباد کی مشہور شخصیت محمد اقبال صاحب سید یسور والے ولد عثمان صاحب مرحوم کا کچھ دن علیل رہنے کے بعد انتقال ہوا ہے جنکی نمازہ جنازہ بروز اتوار دس بجے دن کو عیدگاہ میں ادا کی گئی اور تدفین بھی متصل عید گاہ قبرستان ہی میں عمل میں لائی گئی موصوف ٹیچرس کالونی کے مکین تھے انکی شخصیت شریف النفس اور سنجیدہ مزاج والی تھی مرحوم عثمان چیار ٹیبل اینڈ ایجو کیشنل ٹرسٹ کے بانی اور مینجنگ ڈائرکٹر بھی تھے انکی زیر نگرانی ایکسلینٹ پبلک اسکول کے علاوہ دیگر شاخیں بھی چلتی ہیں انکی عمر 71 سال تھی انکے دو فرزاندان محمد شکیل آئی ایس  پولیس افسر ہمنا آباد ٹاون اور محمد جمیل منتظم ادارہ ہیں اللہ رب العزت سے دعا ہیکہ انکے علاوہ افراد خاندان کو صبر جمیل عطا کرے اور مرحوم کی مغفرت فرمائے اسکے ساتھ ساتھ انکے درجات کو بلندی عطا کرے ( آمین)۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے