بیدر۔ 11؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): جاگتکلنگایت مہاسبھا سنٹرل کمیٹی کے نائب صدر بسواراج دھنور نے مطالبہ کیا ہے کہ بسواکلیان میں منعقد ہونے والے دسہرادربار کو منسوخ کیا جائے۔بسواکلیان دراصل وہ سرزمین ہے جہاں شرنونے اصولوں کے لیے اپنی جانیں دیں۔ انہوں نے کہا کہ اس سرزمین پر ایسا پروگرام منعقد کرنا درست نہیں جو شرنوں کے مساوات کے اصول کے خلاف ہو۔
ہمارے یہاں بسونا کے قائم کردہ انوبھو منٹپ کی روایت ہے، دربار کی روایت نہیں۔ اس لیے انہوں نے کہا کہ دسہرہ دربار منعقد کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔شوخی کرنا، سونے کا تاج پہننا، اونچا بیٹھنا اور پالکی پر سوار ہونا ہماری روایت نہیں ہے۔ ہماری ایک سادہ روایت ہے، جو یہ مانتی ہے کہ علم ہی زیور ہے، مجھ سے چھوٹا کوئی نہیں اور ہم اس اصول کو برقرار رکھتے ہیں۔ بسوا کلیان میں سب کا استقبال ہے۔ تاہم کوئی بھی ایسا پروگرام منعقد کرنے پر ہم راضی نہیں ہو سکتے جس سے اس سرزمین کی ثقافت اور ورثہ تباہ ہو جائے۔ منتظمین دسہرہ دربار کو فوری طور پر منسوخ کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا ہے کہ بصورت دیگر، انہیں بسواکے عقیدت مندوں کے شدید غصے کا سامنا کرنا پڑے گا۔
ذرائع کے بموجب دسہرا دربار پروگرام ویرشیومہاسبھاکے ایک سوامی جی کی جانب سے منعقد کیاجارہاہے جس کی مخالفت جاگتک لنگایت مہاسبھا سنٹرل کمیٹی کررہی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے