بیدر۔ 11؍اگست (محمدیوسف رحیم بیدری): کل 10؍اگست کی شام مولانا عثمان رحمانی صاحب لدھیانہ شاہی امام اپنے پورے حکومتی پروٹوکال (جس میں بندوق بردار انسپکٹر اور کانسٹیبل شامل ہیں )کے ساتھ بیدر کی معروف شخصیت اور بانی مدیر جناب ایم اے حمید صاحب مرحوم کے فرزند جناب فراست علی ایڈوکیٹ کی رہائش گاہ موقوعہ منیارتعلیم بیدر تشریف آوری ہوئی ۔ جہاں مولانا عثمان رحمانی صاحب شاہی امام لدھیانہ کا شاندار استقبال کیاگیا۔
جناب فراست علی ایڈوکیٹ نے موصوف کی شالپوشی اورگلپوشی فرمائی۔ اور کئی ایک القابات کے ساتھ مہمان کی بابت باتیں رکھیں۔ جناب فراست علی ایڈوکیٹ نے بتایاکہ گذشتہ دودہائی سے ہر سال 13؍ربیع الاول کو بیدر میں بہت بڑا جلسہ کاروان ِ ادب اورسیرت رحمت اللعالمین کمیٹی کے تحت منعقد کیاجاتاہے۔شاہی امام کی ماہ ربیع الاول کے بابرکت جلسہ میں آمد ہوتو عین سعادت مندی ہوگی ۔
شاہی امام مولانا عثمان رحمانی لدھیانہ نے کہاجاتاہے کہ مشروط طورپر شرکت کے لئے حامی بھرلی ہے ۔اس موقع پر مولانا عثمان رحمانی صاحب سے ملاقات کرنے اور ان کی باتیں سننے والوں میں شہر کی جو معروف شخصیات جمع تھیںان میںڈاکٹر عذیر صدر قاضی بیدر، جناب جاوید احمد صدر جامع مسجد بید ر، ڈاکٹر مقصود چندا، جناب عبدالصمد صدیقی سینئر ایڈوکیٹ ،مولانا مونس کرمانی صدر صفا بیت المال بیدر ، جناب محمد آصف الدین وزڈم ادارہ جات بیدر، جناب ظہیر انورعلی ،جناب اسلم پاشاہ قادری ، جناب حافظ عبدالحکیم ، سینئر صحافی جناب عبدالصمد بہمنی ، جناب عبدالصمد منجووالانامہ نگار رہنمائے دکن حیدرآباد، جناب عبدالمقیم ، محکمہ صحت کے عبدالصمد مظہر ، کے علاوہ جناب فراست علی ایڈوکیٹ کے کئی ایک بھائی اور بھتیجے شریک رہے۔ واضح رہے کہ شاہی امام کی تاخیر سے آمداور بارش کے سبب معززین شہر کی معتدبہ تعداد واپس جاچکی تھی۔
