تاریخ میں بہت سے جابر و ظالم حکمراں گزرچکے ہیں جن کو کوئی یاد نہیں کرتا جیسے ہٹلر، ہلاکواور چنگیز خاں یہ سب اپنے زمانے کے جابر و ظالم نہیں بلکہ قاتل حکمراں تھے آج پھر تاریخ دہرا رہی ہے اور ایسے حکمراں جنم لے چکے ہیں جو انکے نقش قدم پر چل کر دنیا کو ’’ورلڈوار‘‘ کے دھلیز پر لاکرکھڑا کر چکے ہیں، اسکا ثبوت ہمیں کہیں بموں کی بھیانک گونج اور کہیں بلڈوزر کی گرجتی آواز سے تو کہیں حکمرانوں کو بھی اٹھا لیا جارہاہے اورانکے خلاف من مانی کاروائی کی جارہی ہے، یہ صورت حال ساری دنیا کے حکمرانوں کیلئے تشویشناک ہے اسلئے ساری دنیا کے حکمرانوں کو اس جابر و ظالم عقاب سے ہوشیار رہنے کی ضرورت ہے اور اپنی سیکورٹی کی طرف توجہ دینے کی حاجت ہے خاص طورپر مسلم حکمرانوں کو اپنی سیکورٹی میں فوری طور پر اضافہ کر لینا چاہئے، ایسے ملک کے سارے پروڈکٹ کا بائیکاٹ کرنا چاہئے اور حکومت کو آنے والے خطرات سے بچانے کیلئے ہر طرح کی کوشش کرنی چاہئے ا، للہ تعالیٰ ہمارے مسلم حکمرانوں کی اورخاص طور پرجمہوریہ حکومت ایران کے سپریم لیڈرــــ ’’ آیت اللہ خامنہ ای‘‘ کی حفاظت فرمائے۔
یہ علم یہ حکمت یہ تدبر یہ حکومت
پیتے ہیں لہو دیتے ہیں تعلیم مساوات
مولانا اے۔کے۔رحمانی
فاروق نگر، کسیا، کشی نگر
