(جیوتش پیٹھادھیشور جگد گرو شنکر آچاریہ سوامی اوی مکتیشور آنند سرسوتی کو پریاگ راج کے ماگھ میلے میں اشنان نہ کرنے دینے پر ہونے والی ناانصافی اور اپمان کی خبروں پر)
میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک
یہ یوپی کی انتظامیہ نے، نہ کرنے اُن کو دیا ہے اشنان
اسی لئے تو جگدگرو کا سوال ہے، کیسے ہیں یہ انسان
جو شنکرآچاریہ کا اپمان ہے، نہ ہرگز سہیں گے ہم لوگ
معافی مانگے تلک یہاں دھرنے پر ہی بیٹھے رہیں گے ہم لوگ
یہ شنکرآچاریہ کو، سادھوؤں کوکہ سنتوں کوچھیڑنا ہے
تمہارا مقصد، کہایہ جائے گا، سادھوؤں کو کھدیڑنا ہے
یہ بھوک ہڑتال ہے، اسے ایزی لینا مہنگا ہی تو پڑے گا
یہ آگے بھی انتظامیہ پر سمجھ لو تھپڑ کوئی جڑے گا
ذرا تو بدھی سے کام لے لو، وہ نیلی چھتری کانام لے لو
معافی سادھوسے مانگ کرہی، انھیں بھی اشنان کی ہی رہ دو
