غزل

اپریل 17, 2026

 میرؔبیدری، بیدر،کرناٹک

رہتے ہوئے دنیامیں بچھڑنا، ایسا کیوں مقسوم ہوا؟
رونق تھی جن سے گھر میں، ان ہی سے میں محروم ہوا

دنیا چلتی کیسی، رہتی کیسی ہے معلوم ہوا
بھوندو بابا ویڈیو بھکتوں کی بنا کر مظلوم ہوا

کام کیاکرتے ہوکتنی سرعت سے تم سیدھے لوگ
فتنہ اُٹھاتے ہواُس جانب ، اِس جانب منظوم ہوا

قتل کی بات قبول ہے ہم کو ، کیا لینا سچائی سے
ہم بازار کی شہرت سے متاثر ہیں معلوم ہوا

ایکشن کوئی خلاف اس کے لینے سے پریشانی ہے بہت
لڑکیوں کو، لیڈر کا لڑکا خراب کیا معلوم ہوا

اک ایسا ہے نظام جسے جنت کا مظہر کہتے ہیں
اک مظلوم مگر جمہوری ملک میں بھی مظلوم ہوا

سچ کہتے تھے ، چلتے چلتے سب کچھ چل جاتاہے میرؔ
بات کامیری آگے چل کرکیاسے کیا مفہوم ہوا؟!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے