(عبد المبین منصوری)
سدھارتھ نگر۔
جمعہ کی رات 8 سے 9 بجے کے درمیان محمد زاہد رضا ولد عبدالمتین مقام کھجوریہ اپنے دوستوں کے ساتھ کھجوریہ روڈ پر پیدل جا رہا تھا کہ چھری اور بندوق کی نوک پر آزاد نگر، تھانہ صدر اور ضلع سدھارتھ نگر نے ایک تھا ر گاڑی جس کا رجسٹریشن نمبر UP-55 AV 6645 تھا اس میں زبردستی چھری اور بندوق کی نوک پر کسی نامعلوم مقام پر لے گئے۔ ملزمان نے محمد زاہد رضا کو لاتوں، گھونسوں، تھپڑوں، ڈنڈوں، ہاکی اسٹکوں، ڈنڈوں اور تیز دھار ہتھیاروں سے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنایا اور اسے تو ہین آمیز گالی اور جان سے مارنے کی کوشش بھی کیے۔ جس سے پورے خاندان میں خوف و ہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے اور پورے علاقے میں دہشت کا ما حول ہے۔
محمد زاہد رضا نے ساری باتیں اپنے دوستوں کو ان کے موبائل فون پربتائی ۔اس
ملزمانوں نے محمد زاہد رضا پر اپنے تمام دوستوں کو فون کرنے کے لیے دباؤ ڈالا اور اسے کہا کہ ان سب کو فوراً بلاؤ، ہم آج تمہیں اور ان سب کو
قتل کر دیں گے۔ یہ بات قابل غور ہے کہ ملز م بڑکا اس سے پہلے بھی اس طرح کی کئی واردات کر چکا ہے جس سے اس کے اوپر تھانہ میں کئی سنگین مقدمات درج ہے۔ وہ آئے د ن اسی طرح کے جرائم کا ارتکاب کرتا رہتا ہے۔
مقامی پولیس اسٹیشن کی بے عملی نے اسے مزید حوصلہ بخشا ہے۔ رات گئے شدید دباؤ کے بڑکااور اس کے دوستوں نے محمد زاہد رضا کو شدید زدوکوب کر گا لی اور پورے گھر والوں کو جان سے ما رنے کی دھمکی دیتے ہوے چھوڑ دیا اور اس نے
تنبیہ کی کہ اگر اس نے اس بارے میں تھانے میں شکایت کیا تو وہ اسے اور اس کے پورے خاندان کو قتل کر دے گا۔ اب تم مار پیٹ، بدسلوکی اور جان سے مارنے کی دھمکیوں کو بھول جاؤاور خاموشی سے اپنے گھر چلے جاؤورنہ ابھی تو یہ ڈیمو تھا اگر کہیں ہما را نام لوگے تو
یہ تمہارے اور تمہارے پورے خاندان کے لیے تباہ کن ہوگا۔دیر رات ملزم کے چنگل سے چھو ٹنے کے بعد محمد زاہد رضا نے اپنے تمام دوستوں گھر والوں اور پولیس کو پوری بات بتا یا ۔
پورےواقعے کے حوالے سے مقامی پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی گئی جس میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ تمام ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے جیل بھیجا جائے اور واقعے میں ملوث تھا رگاڑی کو ضبط کیا جائے۔ مقامی تھانے نے ملزمان کے خلاف مناسب کارروائی کی یقین دہانی کرائی ہے۔
