منقبت

جولائی 27, 2023

اسماعیل قمر بستوی

سامنے ہو جب باطل کربلا ضروری ہے

اک وفا پرستوں کا مورچہ ضروری ہے

اقتدار پہ قابض جب یزید ہو کوئی

سر رہے یا کٹ جائے معرکہ ضروری ہے

جب کسی کے چہرے پہ گرد ہو جمی شاعر

تب اسے دکھانا بھی آئینہ ضروری ہے

ہر صدی، زمانے میں منصفی رہے زندہ

اک حسین کے جیسا رہنما ضروری ہے

حق پہ رہ کے مرجانا زندگی سے ہے بہتر

سب کو یہ دکھانا بھی راستہ ضروری ہے

گھر کا گھر لٹا ڈالا کیوں حسین نے آخر

جاننا زمانے کو واقعہ ضروری ہے

اے قمر زمانے میں سچ کا بول بالا ہو

اسوۂ حسینی کا تذکرہ ضروری ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے